14

ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلر مالکان FBRکے ریڈار پر آگئے

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی شرائط کیمطابق مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنیکا فیصلہ کرلیا،بڑے شہروں کے ڈاکٹرز اور بیوٹی پارلرز ایف بی آر کے ریڈار پرآگئے، کراچی، لاہور ، اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنیکا عمل شروع ہوگیا، پہلے مرحلے میں تینوں بڑے شہروں میں 250مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہوگا۔ ذرائع ایف بی آر کیمطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرزکو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا،پینٹ انڈسٹری میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی،مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرلی گئیں ۔ ذرائع ایف بی آر کیمطابق اگلے چند روزمیں مزید 200نجی آڈیٹرز ہائر کیے جائینگے،ایف بی آرمجموعی طور پر 2 ہزارنجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں