ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفہ نہ مل سکا

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفے کی ادائیگی نہ ہوسکی، اعزازیہ کی عدم ادائیگی کے باعث زیر تربیت عملہ شدید پریشانی سے دوچار ہے۔ رپورٹ کیمطابق پنجاب میں زیر تربیت سرکاری ڈاکٹرز اور نرسز کو وظیفے کی ادائیگی نہ ہوسکی جس کے باعث سیکڑوں ڈاکٹرز اور نرسز مشکلات کا شکار ہیں، پوسٹ گریجوایٹ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کو رواں ماہ صرف 15 روز کا وظیفہ ملا۔طبی عملے کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ فانڈیشن نے گزشتہ ماہ کا 15 روز کا وظیفہ روک لیا، ٹیچنگ اسپتالوں کے پی جی آرز کو مکمل وظیفہ ادا نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں برس زیر تربیت نرسز کو بھی اعزازیہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے وظیفوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جارہی ہے۔پنجاب ہیلتھ فانڈیشن کا کہنا ہے کہ پورٹل پر حاضری اپ لوڈ کرنے پر مکمل اعزازیہ دیا جائیگا، زیر تربیت نرسز کو 3 ماہ حاضری مکمل کرنے پر ادائیگی ممکن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں