ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق

سرگودھا(بیوروچیف) پنجاب کے شہر سرگود ھا میں مریم نواز ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ذرا ئع کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی غفلت کا شکار ہونے والی خاتون نے چند روز قبل بچی کو جنم دیا تھا، ورثا نے لاش کو کوٹ مومن روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق قائم مقام ایم ایس اور سی او ہیلتھ کو معطل کر دیا گیا، خاتون کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں