فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت نے ایم ایس چلڈرن ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر محمد یونس صدیقی کو گریڈ20میں ترقی دیتے ہوئے ایم ایس ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کا اضافی چارج سونپ دیا۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹرمحمد یونس صدیقی کو گریڈ 20میں پرنسپل میڈیکل آفیسرکے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے ان کو فوری طور پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کا اضافی چارج دیدیااور ایم ایس کی مستقل تعیناتی نہ ہونے تک اضافی ذمہ داریاں بھی سرانجام دینگے۔
53