57

ڈاکٹر افضال چیمہ الائیڈ ہسپتال AMS ایڈمن تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایمرجنسی الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر افضال احمد چیمہ کو ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ون تعینات کر دیا گیا، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر فہیم یوسف نے ڈاکٹر افضال احمد چیمہ کی اے ایم ایس ایڈمن کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ موصوف قبل ازیں الائیڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی’ اے ایم ایس سمیت اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ موصوف ہمیشہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی فلاح وبہبود اور علاج معالجہ کیلئے سرگرم رہتے ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت’ ہمدردی کی وجہ سے اہم عہدہ سونپا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں