ڈاکٹر بشارت الٰہی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )محمداعجاز الحق کی ممانی ،ڈاکٹر انوار الحق کی خوشدامن،ڈاکٹر بشارت الٰہی کی اہلیہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ۔مرحومہ نیک سیرت ،صوم و صلوة کی پابند اور غرباء ومساکین کا خیال رکھنے والی خاتون تھیں ،مرحومہ کی میت ان کے گھر 34/8 سرور روڈ لاہور چھاؤنی سے اٹھائی گئی، آج19فروری بروز جمعرات نماز ظہر کے بعد حبیب مسجد طفیل روڈ لاہور چھاؤنی میں نماز جنازہ پڑھائی گئی جس کے بعد قبرستان ڈی ایچ اے فیز 7 لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد شریک تھے ،مرحومہ کی رسم قل کل20فروری بروز جمعہ بعد از نماز عصر تا مغرب حبیب مسجد طفیل روڈ لاھور چھاؤنی میںہو گی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں