3

ڈاکٹر حیدر علی خان نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن عہدے کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب کے حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد ڈاکٹر حیدر علی خان نے بطور ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن اپنے عہدے کا چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے۔ ڈاکٹر حیدر علی خان اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک کے فرائض نہایت ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے چکے ہیں اور اپنے پچھلے دور میں ویٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر و مرمت، تزئین و آرائش اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے نمایاں اقدامات کیے تھے۔ان کی دوبارہ آمد پر ڈویژن بھر کے افسران اور عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ دفتر پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ افسران نے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی سے فیصل آباد ڈویژن میں انتظامی امور، فیلڈ آپریشنز اور ویٹرنری سروسز کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔محکمہ لائیوسٹاک کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر حیدر علی خان ایک تجربہ کار، فعال اور محنتی افسر ہیں، اور ان کی واپسی فیصل آباد ڈویژن میں لائیوسٹاک سیکٹر کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ فیصل آباد ڈویژن میں لائیوسٹاک سروسز کی بہتری، فیلڈ ویٹرنری نیٹ ورک کے استحکام اور کسان دوست پالیسیوں کے موثر نفاذ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں