ڈاکٹر رضوان نصیر کا ریسکیو اسٹیشن بھیرہ کا دورہ

سرگودہا(بیورو چیف)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تحصیل ریسکیو اسٹیشن بھیرہ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ریسکیو سروس سرگودھا کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کیـبریفنگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا نے بتایا کہ ریسکیو سروس سرگودھا کو اب تک 74 لاکھ سے زیادہ کالیں موصول ہوئیں جس میں سے ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ایمرجنسی کی کالیں تھیںـ ان ایمرجنسی کالوں کے جواب میں پانچ لاکھ کے قریب لوگوں کو چھ منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم میں ریسکیو کیا گیا اور ان کو بروقت طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاـ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو سروس سرگودھا کی ایڈمنسٹریشن کو اچھی سروس ڈلیوری پر شاباش دی اور کہا کہ ریسکیو سروس لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پورے پنجاب میں ہر وقت تیار رہتی ہےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں