28

ڈاکٹر سجاد رندھاوا حلقہ 106 میں سیاسی طور پر سرگرم

ڈجکوٹ(نامہ نگار)تحریک انصاف کے نظریاتی رہنما اور عمران خان کے مخلص ساتھی ڈاکٹر سجاد رندھاوا سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ روز اپنے حلقہ پی پی 106 میں مصروف دن گزارا حلقہ بھر میں فوت شدگان کے ورثا سے تعزیت ہی جن میں کلیم گجر اف دالووال کے والد مرحوم اوراقبال گجر 255نواں پنڈ کی مرحومہ بیٹی کے لئیے دعا مغفرت کی گئی ، شہباز اشرف گل ، اعجاز گل اور شہزاد گل 265ناگ کلاں کی والدہ مرحومہ کے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ حلقہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی تفصیلی ملاقاتیں کیں جن میں259گوروسر میں معظم شاہ ، چوہدری امین گجر ، چوھدری بوٹا نمبردار اور میاں تنویر دالووال سے نشستیں ہوئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں