فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر سفیان جاوید کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کا اضافی چارج سونپ دیا ہے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یونس صدیقی کو ترقی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا تعینات کردیا گیا تھا جس کے بعد میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سیٹ خالی تھی جس پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹر سفیان جاوید کو چارج سونپ دیا ہے اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سفیان جاوید کہتے ہیں کہ افسران کی جانب سے جو ذمہ داری سونپی گئی ہیں اس کو احسن طریقے سے سرانجام دونگا میری اولین ترجیح ہسپتال میں آنیوالے مریض بچوں کے علاج معالجے کو مزید بہتر بنانا ہے اس سلسلے میں اپنی ٹیم کیساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائیگی ان کا کہنا تھاکہ مریضوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔
45