ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ اور انکے شوہر پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر چوہدری نے کہا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں’ کلینک’ ڈاکٹروں کی حفاظت اور مربوط سکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ گوجرہ میں ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ اور ان کے شوہر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ڈالہ اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ کی معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ اور ان کے شوہر ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ پر قاتلانہ حملہ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ’ سوسائٹی آف گائناکالوجسٹ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ثمینہ ظفر’ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر رائے عارف حسین’ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نعمان چوہدری’ چیئرمین ڈاکٹر نعیم عباس’ وائس چیئرمین ڈاکٹر فرحان’ چیف کوارڈینیٹر ڈاکٹر حارث’ سی سی ڈی کے عمر سرفراز وڑائچ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات ناگزیر ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینک پر ڈاکٹرز کو اپنی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ڈالہ اور کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا جس سے بھتہ خوری کا خاتمہ ہو گا۔ گوجرہ کی سیمی وسیم چیمہ اور ان کے خاوند پر قاتلانہ حملہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملزموں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں آر پی او فیصل آباد ذیشان ظفر سے ملکر ڈاکٹرز کی سکیورٹی کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں