ڈاکٹر شہباز نے سی ای او ہیلتھ فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد ڈاکٹر شہباز نے چیCEO ہیلتھ فیصل آباد کا چارج سنبھال لیا۔ ان کے پاس ایم ایس جنرل ہسپتال سمن آباد کا ضافی چارج بھی رہے گا۔ یاد رہے کہ سیکرٹری صحت نے سابق سی ای او ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر احمد خان کو تبدیل کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ ڈاکٹر ثاقب منیر کو تعینات کیا تاہم کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹر ثاقب منیر کے آرڈر کینسل کرتے ہوئے ان کو سی ای او ہیلتھ چنیوٹ پر برقرار رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں