70

ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کی تربیت پر خاص توجہ دی، خالد مصطفوی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم خالد مصطفوی ایڈووکیٹ نے رانامحمدآصف جمیل کی رہائش گاہ پرافطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نوجوانوں کی تربیت پر خاص توجہ دی اور بے راہ روی کے شکار نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول ۖ کی روشنی پیدا کی۔یہی وجہ ہے کہ آج منہاج القرآن کے نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار نظر آتے ہیں۔تقریب میں سہیل مقصود،نعلیں مصطفی،میاں امجدقادری،راناخرم شہزاد،احمددین سلطانی،حاجی سلطان،غلام محمدقادری،عامرشہزاد،میاں محمد فیاض ،ظفراقبال،غلام نبی،زاہدخان،الطاف حسین ،طاہرمحبوب،راناحمزہ جمیل موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم امن محبت اور روادری کی بات تو کرتے ہیں لیکن ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات سے کوسوں دور ہیںاگر ہم حقیقی معنوں میں امن،محبت روادری اور انصاف کیساتھ مخلص ہیں تو ہمیں آقا ئے دو جہاں ۖ کے اسوہ حسنہ کو اپنانا ہو گا۔ ہر دور میں اللہ کے انعام یافتہ بندے معاشرے کے کلی اور جزوی بگاڑ کی اصلاح کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔تحریک منہاج القرآن تجدید و احیائے دین کی عالمگیر تحریک ہے جسکا مشن انسانیت کی خدمت ہے ۔ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کی اصلاح کیلئے ایسی اجتماعیت میں شامل ہونا ہو گا جو صراط مستقیم اور قرآن کے راستے پر چلنے کی رہنمائی دے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں سکون لوٹ آئے تو ہمیں روحانیت کی طرف لوٹنا ہو گا اور معاشرے میں مواخات کے عظیم رویوں کو فروغ دینے کے لئے محنت کرنا ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں