ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے کروڑوں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر طاہر القادری کی 74 ویں سالگرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ناظم ویلفیئرمیاں سہیل مقصود، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری،حافظ سرفراز احمدنے کہاکہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری پاکستان کے 20کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے،انہوںنے نوجوانوں کو سیاسی شعور عطاء کیا،ظالموں کے سامنے کھڑا ہونے کی جرأت دی اور اپنی 73 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا،پوری دنیامیں اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا،استحصالی سیاسی انتخابی نظام کے خلاف ان کی جدوجہد تاریخ کا سنہرا باب ہے،ملک میں امن لانے کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ۔تقریب میںسٹی تنظیم6کے صدراستخاراحمد،ناظم لیاقت علی،یاسرنصیر،خلیل احمد،سطوت شہزاد،تنویر احمد،حاجی ندیم اختر،ثاقب الرحمن نے شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے امت مسلمہ کی رہنمائی کیلئے بہت بڑا علمی خزانہ مہیا کیا ہے جس میں موجودہ دور کے تمام جدید مسائل کا حل بھی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں