ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو صدارتی معافی نہ مل سکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی صدارتی معافی نہ مل سکی، امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن مزید پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی۔ صدارتی معافی پانے والوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2سزا یافتہ افراد کی سزائوں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اور کیمبا اسمتھ شامل ہیں۔صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاوں میں کمی کردی ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں