ڈاکٹر لیاقت علی کی وفات پر اظہار تعزیت

صفدرآباد(نامہ نگار)ڈاکٹر صادق علی ارشد ایم بی بی ایس (پنجاب)سمندری والے کے بھانجے اور ڈاکٹر نعمان صادق ایم بی بی ایس(پنجاب) کے کزن ڈاکٹر لیاقت علی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔بعد ازاں انہیں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔چوہدری محمد اسلم ،محمد اکرم ندیم،چوہدری اختر حسین ،جرنلسٹ محمدادریس نوری،چوہدری غلام مصطفی طور،شیخ محمد اقبال ،احسان الحق بابر نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ صفدرآباد،رئیس اختر منہاس اور چوہدری مقصود احمدنے ڈاکٹر صادق علی ارشد اور ڈاکٹر نعمان صادق سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میںمقام اعلیٰ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں