ڈاکٹر میاں بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)نجی ہسپتال میں گھس کر ڈاکٹرمیاں بیو ی کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر نے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار نے شروع کر دئیے۔ڈاکٹروسیم ظفرچیمہ اور ان کی اہلیہ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ اپنے پرائیویٹ کلینک جھنگ روڈ گوجرہ پر مریضوں کامعمول کے مطابق چیک اپ وغیرہ کر نے میں مصروف تھے کہ اصغر نواز عرف گگو وڑائچ وغیرہ مسلح ہو کر آگئے جہاں پر سائن بورڈکے ٹیکس کی وصولی پر جھگڑاہو گیا جو طول پکڑ گیاجس پر ملزمان نے ڈاکٹر میاں بیوی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پرشدید زخمی حالت میںتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد ڈاکٹروسیم ظفر کومخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا،جبکہ ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔ تھانہ سٹی نے ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاجس میں مدعیہ نے موقف اختیار کیاہے کہ اصغر نواز عرف گگو وڑائچ ان سے بھتہ کی ڈیمانڈ کر رہاتھاجسے ہم نے انکار کیا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہسپتال میں گھس کر فائر نگ کی ہے۔ پولیس نے ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کا علم نہیں ہو سکا۔علاوہ ازیں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن گوجرہ کاایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹرمحمد سلطان منعقد ہو اجس میں پی ایم اے کے دیگر عہدیداران کی کثیر تعدادنے شر کت اجلاس میںڈاکٹروسیم ظفر اور ان کی اہلیہ سیمی چیمہ پر ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کر نے اور فائرنگ کر کے انہیں شدید زخمی کر نے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور پولیس حکام سے ملزمان کی 72گھنٹے میں گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔اور فیصلہ کیاگیاکہ پی ایم اے اپناآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بعد میںکر ے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں