ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم کی یاد یں ہمیشہ ساتھ رہیں گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا ‘ نقابت سینئر ڈاکٹر عبدالحفیظ کاردار نے کی’ تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم مرحوم کے فیملی ممبرز کے علاوہ اندرون اور بیرون شہر کے ڈاکٹرز صاحبان نے شرکت کی’ تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر میاں طارق’ ڈاکٹر محمد بلال’ ڈاکٹر رانا عمران’ ڈاکٹر طارق منج’ ڈاکٹر مظہر علی’ ڈاکٹر اظہر علی’ ڈاکٹر محمد عارف سابق ایم ایس سول ہسپتال’ کرنل ڈاکٹر خضر’ کرنل ڈاکٹر انجم اقبال’ میجر ڈاکٹرمنیر شامی’ ڈاکٹر عبدالمجید’ ڈاکٹر اسرار’ انجینئر جلید انجم’ انجینئر میاں ضیاء اللہ’ انجینئر محمد عرفان’ صاحبزادی ڈاکٹر ارونا آصف’ صاحبزادی کشف آصف نے شرکت کی’ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بھائی ڈاکٹر میاں طارق نے کہا کہ ڈاکٹر میاں محمد آصف مرحوم میرا بازو تھا جو آج نہیں رہا’ ان کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو گا’ ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی’ وہ بے مثال شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے خاندان کو جوڑے رکھا’ انہوں نے ساری زندگی خاندان کے افراد سمیت انسانیت کی خدمت کی اور کسی سے خدمت کا صلہ نہیں مانگا’ ان کی اچانک موت سے دل غمگین ہے’ اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے’ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کی صاحبزادیوں ڈاکٹر ارونا آصف اور بیرسٹر کشف آصف نے کہا کہ ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم مرحوم ایک شفیق باپ اور بہترین دوست تھے’ انہوں نے ہماری پرورش میں کوئی کمی نہیں چھوڑی’ ہمیں دین و دنیا کی بہترین تعلیم دلوائی اور بہترین انداز میں ہماری شادیاں کیں’ آج ہم اللہ کے فضل و کرم کے بعد اپنے باپ کی محنت کی وجہ سے امریکہ اور کنیڈا میں بہترین زندگی گزار رہی ہیں’ وہ اچھے شوہر’ اچھے باپ’ اچھے سسر اور اچھے نانا تھے’ڈاکٹر مظہر علی’ ڈاکٹر اظہر علی’ ڈاکٹر محمد عارف سابق ایم ایس سول ہسپتال’ کرنل ڈاکٹر خضر’ کرنل ڈاکٹر انجم اقبال’ میجر ڈاکٹرمنیر شامی’ ڈاکٹر عبدالمجید و دیگر ڈاکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم مرحوم کو ڈاکٹرز کمیونٹی میں ہمیشہ اچھے الفاظ سے یاد کیا جائے گا’ وہ پنجاب میڈیکل کالج کے پہلے بیج میں شامل تھے’ وہ دوستوں کے دوست’ بہادر’ نڈر’ بے باک’ غریبوں کے ہمدرد تھے’ انہوں نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزار دی’ وہ ہر کسی کے دکھ اور تکلیف میں شامل رہتے’ انہوں نے سینئر ڈاکٹرز ایک تسبیع میں پرو رکھا تھا’ جب کبھی کسی ڈاکٹر کو کوئی مسئلہ پیش آتا ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم مرحوم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک وہ مسئلہ حل نہ ہو جاتا’ وہ خوش اخلاق’ خوش گفتار ہر کسی سے محبت کرنے والے انسان تھے’ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے’ اس موقع پر ڈاکٹر میاں محمد آصف سلیم مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں