ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹر نے بیٹے کے کینسر کا بتایا تھا تو دنیا الٹ پلٹ گئی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی فلم گرانڈ زیرو کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں بات کی۔عمران ہاشمی نے وہ وقت یاد کیا کہ جب ان کا بیٹا، جو اس وقت تین سال کا تھا، بیٹے کو کینسر کی تشخیص ہوئی تو دنیا بدل گئی تھی۔اداکار نے بتایا کہ جب بیٹے کا علاج مکمل ہوا تو اس کے فوری بعد والدہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔عمران ہاشمی نے بتایا کہ میرا بیٹا 2014 میں بیمار ہوا اور پانچ سال تک اس کا علاج جاری رہا، جب کینسر کی علامت کا پتا چلا تو میری پوری دنیا پلٹ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ 13 جنوری کا دن تھا جب ہم برنچ ک لیے گئے اور وہاں پہلی علامت سامنے آئی، بیٹے نے اہلیہ سے کہا کہ وہ اسے واش روم لے جائے۔
