ڈاکٹر وسیم ،ڈاکٹر سیمی پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گروپ آف گائنی فیصل آباد کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثمینہ ظفر نے ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ اور ڈاکٹر سیمی وسیم پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور فوری ، شفاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان پر قاتلانہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ گوجرہ میں اپنے ہسپتال میں اپنے فرائض انجا م دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے یہ حملہ نہ صرف ان دونوں معزز ڈاکٹروں کی جان کیلئے خطرہ ہے بلکہ پورے معاشرے کے امن و امان کے لئے بھی باعث تشویش ہے، ڈاکٹر ثمینہ ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اس واقعے کی جلد از جلد اور غیر جانبدار انہ تحقیقات کرے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ مزید یہ کہ اس قسم کے جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی جائے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں