ڈجکوٹ(نامہ نگار)ڈاکٹروں کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ، ڈجکوٹ کی رہائشی( ص) اپنے شوہر مرزا عادل کے ہمراہ پیٹ میں تکلیف کے باعث جڑانوالہ روڈ پر نجی ہسپتال ایڈمٹ ہوئی جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن تجویز کیا تاہم دوران آپریشن پیٹ میں قینچی بھول گئے جس کی وجہ سے مریضہ کی حالت بگڑتی گئی اور عملہ مہنگی ترین ادویات یوز کراتا اور پھر ڈسچارج کر دیا متاثرہ( ص) کا ڈی ایچ کیو فیصل آباد میں سٹی سکین کرایا گیا تو پیٹ میں اوزار کی نشاندہی ہو گئی متاثرہ فیملی کی درخواست پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔
32