فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد کی عوام نے سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ حکیم کی دکانداری بند کردی 8 فروری 2024ء کوہونے والے جنرل الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران فیصل آباد کی دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز شریف نے اپنی تقریر میں رانا ثناء اللہ کوسیاسی حکیم قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ حکیم رانا ثناء اللہ نے مخالفین کو ایسی خوراک دی کہ وہ نہ ہی مرض رہااورنہ ہی مریض نظرآرہا ہے تاہم موجودہ انتخابات میں سابق وفاقی وزیرداخلہ حکیم رانا ثناء اللہ خاں کی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹرنثارجٹ کے ہاتھوں شکست کے بعد دکانداری بند کردی۔
