ڈاکٹر کا قاتل ڈاکو مقابلہ میں پار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) خونی ڈکیتی سمیت درجنوں وارداتوں میں ملوث پولیس حراست سے فرار ہونیوالا ڈاکو اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مارے جانیوالے ڈاکوئوں کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی پولیس نے پکڑے جانیوالے ملزم اظہر اقبال ولد کمیر سکنہ 620 گ ب حال مقیم گلشن علی ٹائون کو اسلحہ برآمدگی کے بعد واپس لا رہی تھی کہ ملزم پولیس حراست میں فرار ہو گیا تھا تو اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران پالک گرائونڈ کے قریب مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے نصرت فتح علی خان ہسپتال کی طرف بھاگے۔ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ کی تو گولی لگنے سے اظہر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مارا جانے والا ڈاکو ڈی ٹائپ کالونی میں ڈاکٹر کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں