52

ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگاکر مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالا قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ سمندری روڈ ناولٹی پل کے قریب ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگا کر مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب پکڑا گیا، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مضر صحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر کے مقدمہ درج کروا دیا’ ویٹرنری ڈاکٹر محمد قاسم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ ناولٹی پل کے قریب چیکنگ کے دوران قصاب وقاص سکنہ راجہ چوک پہنچے تو مذکورہ قصاب نے ڈاکٹر وارث حمید کی طرف سے مضر صحت گوشت کی نشاندہی کی تو مذکورہ قصاب ڈاکٹر کی جعلی مہریں لگا کر مضر صحت گوشت فروخت کر رہا تھا، جس پر چھاپہ مار ٹیم نے بھاری مالیت کا مضر صحت گوشت تحویل میں لیکر تلف کر دیا اور قصاب کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں