ڈاکے،چوریاں معمول بن گیا،آج پھر47وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید47 مقامات پر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کردیا گیا جبکہ اوباش افراد نے 2خواتین اور لڑکے کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ ریاض شاہد چوک کے ارسلان کا کہنا ہے کہ اس کی اہلیہ (ش)، ساندل بار کے علاقہ31ج ب کے احسان کی اہلیہ(الف) کو ملزمان وقار وغیرہ اور جڑانوالہ کے علاقہ55گ ب کے شفیق کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب عبدالسلام سے نقدی و فون، کوہستان اڈا کے باہر عبداللہ سے جھپٹا مارکر فون، نعمت کالونی نمبر2کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کوہ نور سٹی کے قریب جہانزیب سے جھپٹا مار کر پرس، سوشل سیکورٹی ہسپتال کے باہر زورین خان سے پرس، ہجویری ٹائون کے سیف الرحمن کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، مہندی محلہ کے قریب امتیاز کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، کھرڑیانوالہ کے قریب افضل سے نقدی و فون چھین لیا،100ج ب کے آصف علی سے فون، رحمان آباد کے غلام حسین سے نقدی وفون، باگیوال روڈ پر نعمان سے پرس، باوا چک کے قریب عباس سے 10ہزار وفون، رحمان پارک کے کاشف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال واسباب چور لے اڑے، ملت روڈ پر سفیان سے 12ہزار وفون، 104ج ب کے زین کی شاپ سے 80ہزار کا سامان چوری، 23ج ب کے ڈاکٹر سمیر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، جھال خانوآنہ کے غلام محی الدین سے 25ہزار، 225ر۔ب کے رحمان سے موٹرسائیکل’ نقدی لوٹ لی، 128ر۔ب کے شاہد رضا سے 33ہزار وفون، 119گ ب کے احتشام انور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، 74گ ب کے عامر رشید سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 383گ ب کے شہزاد سے20ہزار چھین لئے، 61ر۔ب کے افضل سے لیپ ٹاپ ،نقدی وفون، 391گ ب کے قاری ارشد کے گھر کا صفایا کر دیا، اسلام پورہ تاندلیانوالہ کے افضل کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25لاکھ کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا، 441گ ب کے شان مختار عثمان مختار سے2بکرے چور لے اڑے، دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ علاوہ ازیں امام بارگاہ روڈ سے ارشد، طارق پورہ کے عظیم عباس، مریم آباد کے الیاس، مجاہد ہسپتال سے سہیل عدیل، مدینہ ٹائون سے انور، الفتح مارٹ سے جواد اکبر،62ج ب کے راشد، ٹی اینڈ ٹی کالونی سے اسماعیل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں