ڈاکے،چوریاں معمول بن گیا،آج پھر58وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 58مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور 2نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ فیروز شاہ کے طیب کی اہلیہ (س) کو نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے فاروق پارک کے کامران مسیح کی اہلیہ (ک) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، جڑانوالہ کے علاقہ اعظم ٹائون کی کلثوم بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان عدیل وغیرہ، سمندری کے علاقہ شوکت آباد کے شہروز کی اہلیہ (ج)، 218گ ب کے سجاد کی ہمشیرہ (س) کو ملزمان ناصر وغیرہ نے اغوا کر لیا، سرگودھا روڈ کے علاقہ خالد آباد کے عمران حمید کا بیٹا سمیع اقبال اور غلام محمد آباد کی عالیہ اقبال ایڈووکیٹ کا بھانجا علی محمد گھر سے کام کے سلسلے میں نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ ریگل روڈ کے قریب اکرم سے نقدی وفون، اسلام پورہ کے عبدالجبار سے 30ہزار وفون چھین لیا، 214ر۔ب کے اظہر عباس سے نقدی، قیمتی سامان چوری، مدینہ ٹائون کالج روڈ کے معظم سے 15ہزار وفون، یوسف آباد کی صومیہ سے جھپٹا مار کر فون، 202 رب کے زاہد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 201ج ب کے زمان علی کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری’ 202 رب کے عاصم کے گھر سے سامان لے اُڑے’ 158 رب کے ذوالقرنین کے فارم سے سینکڑوں مرغیاں’ 103 رب کے غلام سرور سے دو لاکھ’ فون’ محلہ غریب آباد کے آصف سے 25ہزار’ فون’ جھنگ روڈ پر حسن اقبال سے دو لاکھ’ فون’ نثار کالونی گلی نمبر12 کے ابوسادات سے 20ہزار وفون’ مجاہد موڑ کے قریب رمضان سے 2لاکھ نقدی’ فون لوٹ لیا’ بانساں والی گلی کے بابر شبیر سے 7ہزار’ فون’ عاصم ٹائون کے سرور سے ایک لاکھ چھین لیے’ جھال انڈرپاس کے قریب اختر کی ہمشیرہ سے پرس چھین لیا’ ناصر نگر کے شہروز سے 18ہزار’ فون’ عوامی ٹائون کے قریب علی سے جھپٹا مار کر فون’ 209 رب کے قادر سے 19ہزار’ فون’ 48 رب کے مبشر ندیم سے 50ہزار’ فون’ 243 رب کے فرحان سے سوا لاکھ’ 73ج ب کے شکیل احمد سے 10ہزار وفون ‘ 75 ج ب کے منظور حسین سے 90ہزار’ فون’ کینال روڈ پر واسا کا ٹرانسفارمر چوری’ 240 گ ب کے قریب عامر سے 17ہزار وفون’ 60 گ ب کے پرویز سے 10ہزار وفون’ 113 گ ب کے عابد علی سے 30ہزار’ 39 گ ب کے شاہد سے 41ہزار وفون’ 147 گ ب کے قریب سلیم بی بی سے جھپٹا مار کر فون’ 565 گ ب کے اشرف سے 50ہزار وفون’ 229 رب کے علی حسنین سے 18ہزار’ فون’ 109 گ ب کے مجاہد علی کی دکان سے نقدی’ زیورات’ فون چھین لیا’ 409 گ ب کے سلطان سے 15ہزار’ فون’ 392 گ ب کے کاشف سے 15ہزار فون’ 608 گ ب کے صابر کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین اور دیگر وارداتوں میں قیمتی مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں چنیوٹ بازار سے محسن افضل’ کوہ نور پلازہ سے عمران عباس’ 100 ج ب کے سمعون مسیح’ ڈی ٹائپ کالونی کے کاظم حسین’ 214 رب کے انصاف’ ابوذر کالونی جڑانوالہ کے نواز’ 94گ ب کے اشرف اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں