ڈاکے،چوریاں معمول بن گیا،مزید68وارداتیں،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 68 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ اور لڑکے کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے رشید احمد کی لڑکی (ر) وومن یونیورسٹی گئی واپس نہ آئی، انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ملزم سانول نے اغواء کیا، مسلم ٹائون کے انعام الحق نے کہا کہ اس کا بھائی عمر فاروق مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے گیا واپس نہ آیا’ جسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سول ہسپتال کے قریب میاں منتظر بشیر سے 17ہزار وفون، طارق آباد گلی نمبر17 کے محسن علی سے دو لاکھ 30ہزار وفون، الائیڈ ہسپتال کے عثمان سے 52ہزار وفون، شاداب پلی کے قریب ریحان سے جھپٹا مار کر فون، امام بارگاہ روڈ پر نزاکت علی سے جھپٹا مار کر فون، رشید آباد کے عارف علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وسامان چوری، سلیمانیہ کالونی کے عبدالستار کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، محلہ صادق آباد کے انور کے گودام سے کپڑا چوری، رسول نگر کے نعیم اشرف سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، حمید چوک کے قریب اقبال سے ڈیڑھ لاکھ ، گٹ والا کے قریب عمران سے 46ہزار و فون، سرگودھا روڈ ایم ٹی ایم فیکٹری سے لاکھوں کی ٹی شرٹس چوری، کشمیر روڈ پر جنید اشرف سے نقدی وفون چھین لیا، طارق آباد پھاٹک کے قریب فاروق سے نقدی وفون، ملک پور کے عمران سے20ہزار وفون، منصور آباد کے ابو بکر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، منیر پارک کے عتیق کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، جوہر کالونی کے صابر علی سے نقدی وفون چھین لیا، جوڈیشل کالونی کے قریب مدثر سے 18ہزار وفون، رحمان آباد کے اظہر اقبال سے موٹرسائیکل، نقدی وفون چھین لیا، 190ر۔ب کے کاشف کی حویلی سے 3بکرے چوری، 109ر۔ب کے اکمل سے 24ہزار وفون، 467گ ب کے تحسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 142ر۔ب کے احمد رضا سے 27ہزار وفون، فیڈمک تھانہ کے قریب قمر زمان سے نقدی وفون، پیپسی کولا روڈ پر عاصم علی سے جھپٹا مار کر فون، نثار کالونی گلی نمبر5میں عثمان کے گھر سے 8تولے زیورات، سامان چوری، مجاہد آباد کے جمیل سے نقدی وفون، فرید ٹائون میں قمر گلزار کا گھر لوٹ لیا، 74ج ب کے محمود کے گھر سے 2بکرے چوری، قصبہ ڈجکوٹ کی شمیم بی بی کے گھر سے چور چاولوں کا تھیلہ لے اڑے، 232ر۔ب کے بلال کے گھر سے سامان چوری، عباس پور کے احسان اللہ سے 65ہزار، طلائی انگوٹھی چھین لی، محمد علی ٹائون کے سعید احمد سے70ہزار طلائی چین چھین لی، 226ر۔ب چوہدر ی ظفر کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، عمران ٹائون کے منیر سلطان سے 1لاکھ، 24گ ب کے سہیل انجم سے 25ہزار وفون، 435گ ب کے یحییٰ اسلم کے ڈیرہ سے سامان چوری، 77گ ب کے شاہد کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، 39گ ب کے احتشام سے 40ہزار وفون، 27گ ب کے لیاقت علی ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے چوری، 277گ ب کے ناظم عباس سے 40ہزار وفون، 73ر۔ب کے عارف سے 20ہزار، مکوآنہ کے اللہ دتہ کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،193ر۔ب کے ارسلان سے90ہزار و فون، 206ر۔ب کے عبدالرزاق سے 10ہزار وفون، مکوآنہ کے عارف سے45ہزار و فون چھین لیا، 411گ ب کے جہانگیر سے 30ہزار، 407گ ب کے اکبر علی سے نقدی وفون، 431گ ب کے فاروق کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 393گ ب کے اللہ وسایا سے 53ہزار وفون چھین لیا، 545گ ب کے ندیم عباس سے 45ہزار وفون، گڑھ کے علاقہ لیاقت علی سے 62ہزار وفون، سمندری کے حنیف سے 30ہزار وفون، 463گ ب کے ابو بکر صدیق کے گھر سے قیمتی جانور چوری، 192ر۔ب کے بوٹا سے 25ہزار وفون، 226گ۔ ب کے آصف سے 18ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے معظم علی، گلفشاں کالونی کے صہیب، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے کاشف، کوہ نور پلازہ سے سفیان، علامہ اقبال کے سلیمان، 229ر۔ب کے رفاقت علی، 266ر۔ب کے عابد حسین، محلہ اسلام آباد کے حسن رضا اور دیگر سے موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں