ڈاکے ،چوریاں عام،مزید47وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ڈاکوئوں اور چوروںکا گروہ سرگرم ، آج پھر47وارداتوںکے دوران لاکھوں کامال و اسباب لوٹ لیاگیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ مختار کالونی کے شہزاد کی بیٹی (الف)’ چک جھمرہ کے علاقہ 105ج ب کے عبدالصبور کی بیٹی (ش)، ملت ٹائون کے علاقہ 202ر۔ب کے محمد ثقلین کی اہلیہ (ف) کو نامعلوم ملزمان، ترکھانی کے علاقہ 218گ ب کے منیر کی بیٹی (س) کو ملزمان سہیل وغیرہ اور سمن آباد کے علاقہ محمود آباد کے یٰسین کا بیٹا رحمان گھر سے سودا سلف لینے نکلا، واپس نہ آیا’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ منصور آباد کے علاقہ فیصل ٹائون میں پولیس ملازمین کے روپ میں مسلح ڈاکوئوں نے شہری حسن کے بیٹے ذیشان کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا، باغ جناح کے قریب ریاض سے جھپٹا مار کر فون، ڈائیوو روڈ پر رانا اکمل سے 87ہزار وفون، کوکیانوالہ سجاد ٹائون کے قریب رضوان سے 12ہزار وفون، ہجویری ٹائون کے حیدر علی کی گھریلو ملازمائیں 2لاکھ اور زیورات لے اڑیں، 51ج ب کے فیصل سے نقدی وفون، 6ج ب کے اصغرعلی کے گھر سے قیمتی جانور چوری، کچی آبادی کے ارشد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 196ر۔ب کے عبدالجبار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، علی ٹائون کے رفیع اللہ سے نقدی وفون، رسول پورہ کے محمد عمر سے 20ہزار وفون، باوا چک کے قریب یوسف سے پرس چھین لیا، 202ر۔ب کے ولید انور سے نقدی وفون، چن ون روڈ پر وقاص سے 40ہزار وفون، خیابان کالونی کی سائرہ بانو سے جھپٹا مار کر پرس، کشمیر پل کے قریب مومن رسول سے 25ہزار وفون چھین لیا، ڈی ٹائپ کالونی شاہ جی ملک شاپ کے قریب حامد سے جھپٹا مار کر فون، امین آباد کے زاہد سے نقدی وفون، 28ج ب کے اکمل سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ لئے، ایوب کالونی میں عابد کے گھر سے سامان چوری، غلہ منڈی میں انور کی ریڑھی سے سامان چوری، رسالہ روڈ پر ہارون سے نقدی وفون چھین لیا، اڈا اواگت کے قریب ناہید سے 40ہزار وفون، 111گ ب کے عبدالرحمن کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 37گ ب کے زاہد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 74گ ب کے غلام عباس سے 17ہزار وفون، 211گ ب کے عابد کے گھر سے دوبکرے چوری، 401گ ب کے منصور کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے اکرم سے 62ہزار، 418گ ب کے ایاز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 555گ ب کے علی حسن کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 198گ ب کے حماد علی سے 10ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں پاسپورٹ آفس سے طارق مسیح، ضلع کچہری سے بشیر احمد، ڈی گرائونڈ سے شاہد، 230ر۔ب کے ابوبکر، علامہ اقبال کالونی کے جاوید، محلہ کوریاں سے عثمان، راجباہ روڈ سے کاشان، لال ملزم چوک سے حسین، 401گ ب کے علی رضا اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں