ڈاکے ،چوریاں عام،مزید66وارداتیں’شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا’ پھر مزید66وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر8خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار کے نوید کی بیٹی (ف)، ملت ٹائون کے علاقہ بائو والا کی کلثوم بی بی کی بیٹی (ع)، چک جھمرہ کے علاقہ رسول پورہ کے خادم حسین کی بیٹی (ر)، ساندل بار کے علاقہ 30ج ب کے بشارت کی بھتیجی (س)، بٹالہ کالونی کے علاقہ محلہ غوث نگر کے جمیل کی ہمشیرہ (ع)، فیکٹری ایریا کے علاقہ محلہ الطاف گنج کے بشیر کی بھانجی (الف)، جڑانوالہ کے علاقہ محلہ رضا آباد کے ارشد کی اہلیہ (ش)، باہلک کے علاقہ 605گ ب کے لال حسین کی بیٹی (م) کو اوباش افراد نے اغوا کر لیا جبکہ امین پور بازار کے قریب جہانزیب سے فون، چنیوٹ بازار کے قریب ابو بکر کی شاپ سے ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات، ملکی وغیر ملکی کرنسی چوری کرنے والے چار چوروں عمر خلیل’ ابرار’ معاذ اور سفیان کو پکڑ لیا۔ غوثیہ آباد کے کاشف کے گھر سے دو بکرے چوری، مراد آباد کے خالد کی حویلی سے لاکھوں مویشی چوری، چوہڑ ماجرا کے اللہ دتہ کے گھر سے بکرے چوری، جھال چوک میں ناظر حسین سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، گٹ والا کے قریب انور کی دکان سے سامان چوری، 204ر۔ب کے قریب ابرار سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون کے اعجاز کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، رسول پارک کے قریب حبیب اللہ سے15ہزار و فون چھین لیا،محلہ نصیر آباد کے محمد عمر سے4لاکھ 75ہزار روپے چھین لئے، سائزنگ سٹاپ کے قریب آصف سے نقدی و فون، 8ج ب کے تنویر مسیح سے نقدی’ طلائی انگوٹھی چھین لی، سٹی ہائوسنگ کالونی میں چوہدری سبطین کے گھر سے2لاکھ روپے گھڑی چوری،7ج ب نلکہ کوہالہ سے زبیر سے نقدی و فون، 114 ج ب کے توحید کی حویلی سے 4بکرے چوری، 44ج ب کے ریاض کی حویلی سے مویشی چوری، 56ج ب کے دلشاد سے 7ہزار و فون،259ر۔ب کے عبدالباسط کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، 262 ر۔ب کے رضوان سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 78ج ب کے ذیشان سے 18ہزار وفون، 63ج ب کے احمد علی سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، ستیانہ روڈ سنہری بینک سے بابر وقار سے 32ہزار وفون چھین لیے، بلوچ چوک روشن والا کے رفیع احمد سے 6ہزار وفون، سمندری روڈ العزیز ہوٹل کے قریب طاہرہ یاسمین سے جھپٹا مار کر پرس، بجلی گھر سمندری روڈ پر عامر سلیم سے 90ہزار و فون، منصور ملنگی روڈ پر معیز اختر سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، ڈھڈی والا میں ارسلان سے17ہزار و فون،225ر۔ب کے مقصود بٹ سے 18ہزار و فون چھین لیے، 215ر۔ب کے عبدالغفار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، 76گ ب کے حبیب سے 70ہزار و فون چھین لیا’ اسماعیل آباد کے کاشف سے50ہزار و فون، اڈا اواگت کے نوید کی حویلی سے بکرے چوری، 649گ ب کے عبدالشکور سے نقدی وفون، 71گ ب کے شاہ نواز کے ڈیرہ سے سامان چوری،65گ ب کے ثقلین سے نقدی و فون، 236گ ب کی پروین بی بی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،123گ ب کے سرور سے نقدی و فون،35گ ب کے ابرار حسین سے 30ہزار و فون، 432گ ب کے معراج کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری،29گ ب کے مدثر سے5ہزار،580گ ب کے محمد شبیر سے 5ہزار و فون، 657 گ ب کے سجاد سے 20ہزار وفون، 97ر۔ب کے غلام مصطفی سے65ہزار وفون، 96ر۔ب کے علی رضا سے25ہزار و فون چھین لیا،400گ ب کے اظہر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 411گ ب کے اسرار سے 30ہزار و فون،407گ ب کے بابر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات سامان چوری، 558گ ب کے احسن سے نقدی و فون، 441گ ب کے مظہر علی کے ڈیرہ سے انورٹر، سولر پلیٹس چوری،462گ ب کے افضل سے70ہزار و فون،437گ ب کے ابو بکر سے 20ہزار، 447گ ب کے حضر حیات سے نقدی و فون لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں گلستان کالونی کے حمزہ اسلم، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے مزمل، جھال چوک سے دستگیر، ڈی گرائونڈ سے اویس، سرگودھا فرید ہنڈا سنٹر سے کاوش، فاروق ٹائون کے محمد نثار، 202ج ب کے سرفراز، نثار کالونی کے عرفان علی،70ج ب کے محمد احمد، یونس ٹائون کے حضرت خان،215ر۔ب کے طارق نذیر، سبزی منڈی سدھار سے سلمان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں