ڈاکے ،چوریاں عام،مزید75وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید75 مقامات پر ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا’ موٹرسائیکل چوروں کا گروہ درجنوں شہریوں کو پیدل کرگیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 9خواتین کو اغواء کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ علی ہائوسنگ کالونی کے طاہر کی اہلیہ(م)’ غلام محمد آباد کے علاقہ رحمت ٹائون کے مقبول حسین کی بیٹی(ع)’ رضا آباد کے علاقہ محلہ رسول پورہ کے عبدالجبار کی اہلیہ(ک)’ محلہ ظفر آباد کی اضافی آبادی کے اسلم کی اہلیہ(آ)’ مدینہ ٹائون چکی چوک کے عبدالباسط کی ہمشیرہ(ت)’ پیپلز کالونی کے علاقہ محمدی چوک کے شیراز کی ہمشیرہ(م)’ بٹالہ کالونی کے علاقہ سہیل آباد کے نعمان کی اہلیہ (ص)’ ضیاء کالونی کے علاقہ سہیل آباد کے عادل کی اہلیہ(ث) اور تاندلیانوالہ کے علاقہ 397گ ب کے جاوید کی بیٹی (ع) کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔گمٹی چوک کے قریب صائم ارشد سے جھپٹا مار کر فون، منٹگمری بازار کے قریب ندیم سے 80ہزار و فون، جھنگ بازار کے قریب یاسین سے 5ہزار وفون، سدھو پورہ میں اعظم سے لیپ ٹاپ نقدی و فون، بسم اللہ ہوزری کے قریب ہارون سے موٹر سائیکل و فون، چناب چوک میں میاں اعجاز سے 45ہزار و فون، انصاری پارک کے قریب زوہیب سے جھپٹا مار کر فون، آئیڈیل بیکری گلبرگ روڈ پر راحیل سے جھپٹا مار کر فون، لیاقت چوک میں محمود احمد سے 10ہزار و فون چھین لیا۔ رسول نگر میں یونس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری، داتا کالونی کے اللہ دتہ سے 5ہزار و فون، کینال روڈ پر زاہد سے جھپٹا مار کر فون، جڑانوالہ روڈ پر ساحرہ بانو سے جھپٹا مار کر پرس، ایڈن گارڈن روڈ پر نسیم احمد سے 18ہزار و فون، گٹ والا کے اکرم کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات و نقدی لے اڑے۔72ج ب کے عبدالوقار سے 65ہزار و فون، جھنگ روڈ پر عطا محی الدین سے جھپٹا مار کر فون، رشیدپارک جڑانوالہ کے عرفان فیصل کے گھر 9لاکھ کے زیورات چوری، مین بازار جڑانوالہ کے واجد سے 15ہزار و فون، چونگی نمبر8کے قریب انس رضاسے 14ہزار و فون چھین لیا۔ 240موڑ کے قریب ندیم قاسم سے 85ہزار و فون ، سرکلر روڈ پر عامر جمیل سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا،120گ ب کے ندیم سے 28ہزار و فون، 96گ ب کے اکمل حسین سے 5ہزار و فون، 273گ ب کے قاسم سے 20ہزار، 357گ ب کے احسن سے 15ہزار و فون،276گ ب کے محمد فواد سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 283گ ب کے خالد سے20ہزار و فون،625گ ب کے عبدالرحمن سے سوا لاکھ،73ر ب کی یاسمین سے پرس چھین لیا۔ عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ پر ارسلان سے جھپٹا مار کر فون، گلستان کالونی میں ساجد سے 55ہزار و فون، مصطفی آباد کے توصیف سے 20ہزار و طلائی انگوٹھی، سیم پل کڑی والا کے بابر حسین سے موٹر سائیکل،6ج ب کے شبیر حسین کے گھر سے 2بکرے، سمانہ پل کے قریب محمد احمد سے فون،حنیف گارڈن کے قریب رئوف سے نقدی وفون، امتیاز مارٹ کے قریب دائود سے جھپٹا مار کر فون، ستیانہ روڈ پر وجاہت سے جھپٹا مار کر فون، میاں سی این جی کے قریب سمیرا سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا۔محمد علی سٹریٹ میں شیخ نعیم کی فیکٹری سے لاکھوں کا سامان چوری، العزیز ہوٹل کے باہر وقار عباس سے موٹر سائیکل چھین لی’ ڈگرانواں روڈ پر ایم اقبال کی فیکٹری کا چور صفایا کر گئے۔ منڈی موڑ کے قریب زرینہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، احمد ٹائون میں غلام قادر کی دکان لوٹ لی۔جہانگیر موڑ پر قمرالزمان سے 32ہزار و فون، مکہ سٹی کے قریب طارق سے جھپٹا مار کر فون،109ر ب کے علی رضا سے نقدی و فون، 266ر ب کے اعظم سے نقدی و فون، 400گ ب کے شہباز علی کے ڈیرہ سے مویشی، 602گ ب کی سمیرا بی بی کے گھر سے 4لاکھ کے زیوارات لوٹ لئے،497گ ب کے عامر سے 27ہزار و فون، 592گ ب کے سعید احمد کی حویلی سے مویشی، دانش پورہ کے اصغر علی سے 5ہزار و فون،439گ ب کے صدام حسین سے 14ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا’ پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں اقبال سٹیڈیم سے فیاض، الائیڈ ہسپتال سے عادل، جھنگ روڈ پر اسامہ، سول کوارٹرسے عرفان، ارشد ٹائون کے رضوان، ڈی گرائونڈ سے اسماعیل، گلشن گارڈن کے عامر، سول ہسپتال جڑانوالہ سے ارسلان، رشید چوک سے غلام فرید، حاجی آباد کے ذاکر، 117ر ب کے ارشاد، 104 ج ب کے اصغر جمیل، محلہ فتح آباد کے حیدرعلی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندی ہونے کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں