فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’آج پھر مزید76ڈکیتی’راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’نقدی’قیمتی سامان اور موبائل فون چھین لیے گئے’متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں’رکشے اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے،اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں اور دو طالبعلموں سمیت7افراد کو اغوا کرلیا،پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے مصروف تفتیش ہے۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک کی نذیراں بی بی کی بیٹی(ک)،کھرڑیانوالہ کے علاقہ ورکشاپ سٹاپ کی ہمشیرہ آمنہ بی بی کو نامعلوم،ٹھیکریوالہ کے علاقہ67ج۔ب کی تسلیم بی بی کی بیٹی(م) کو خیل نے اغواء کیا جھنگ بازار کے اسفندر یار کا بیٹا آٹھویں کا طالب علم عباس علی،خانوآنہ چوک کا طالبعلم حمزہ،ساندل بار کے علاقہ 29ج ۔ب کے محسن کا بھائی احسن،گلستان کالونی کے عامر کا بیٹا فائق،نوابانوالہ کا آصف اور نشاط آباد کے علاقہ سندر گارڈن کے شہزاد کا اختر حسین کا زین نواز دوست سے ملنے کیلئے گھر سے نکلے واپس نہ آئے،پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ بٹالہ کالونی کے علاقہ غفار ٹائون کے خلیل احمد کے گھر داخل ہونے والے ڈاکواہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی،فون،قیمتی سامان ،محلہ صادق نگر میں اسحق کے گھر سے لاکھوں لوٹ لیے،چک جھمرہ روڈ پر اسلم سے25ہزار،ڈی گرائونڈ عثمان الطاف کی دکان کے تالے توڑ کر سکول کے یونیفارمز، کتابیں وسامان چور لے گئے،ستیانہ سٹریٹ بریانی کے قریب احسن سے10ہزار، فون چھین لیا۔جھنگ روڈ لکڑ منڈی کے قریب کاشف یونس کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چورلے اڑے،271ر۔ب کے قریب نواز سے نقدی و فون،کوکیانوالہ روڈ پر گوہر رحمن سے نقدی و فون،رضا ٹائون ویلکم بیکری کے قریب عامر لطیف سے 20ہزار و فون،580گ۔ب کے غلام رسول کے پھلوں کی ریڑھی چوری،367گ۔ب کے ولائت کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی،روشن والا روڈ پرظفر سے موٹرسائیکل و نقدی،سمندری روڈ بائی پاس کے قریب عرفان سے10ہزار و فون،رحمت آباد کے عبداللہ سے30ہزار و فون،435گ ب کے گوگا کی چھت سے قیمتی مرغیاں چوری،312گ۔بکے احمد کی حویلی سے چور مویشی،مبارک پورہ کے عبدالحمید سے نقدی و فون،محلہ نور پورہ میں سخاوت کی دکان لوٹ لی،سبزی منڈی جڑانوالہ کے قریب شہادت کی دکان کا صفایا کردیا گیا۔238ر۔ب کے اشرف سے9ہزار و و فون،شیرانوالہ پل کے قریب رضوان سے15ہزار و فون۔ہائوسنگ کالونی سمندری کے جنید کی دکان سے بھاری مالیت کی بیٹریاں،شہباز گارڈن کے قریب مریم بی بی سے جھپٹا مار کر پرس،گول چکر سمندری کے قریب نسیم اختر سے50ہزار،طلائی بالیاں،ملت ٹائون کچی آبادی کے قریب نعیم سے نقدی و فون،ستارہ کالونی کے شیر علی کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں لے اڑے،کالج روڈ سمن آباد پر نصیر الدین کی دکان لوٹ لی گئی۔شیخاں والا پھاٹک کے قریب نوید سے30ہزار و فون،649گ۔ب کے قریب طالب حسین سے14ہزار،اڈا اواگت کے قریب بلال کی دکان کے تالے توڑ کر سامان،108گ۔ب کے علی کے ڈیرے سے مویشی،الحرام پیلس کے قریب افضل سے 80ہزار،ابن مریم کالونی کی طاہرہ کے گھر سے سامان چوری،اعجاز ٹائون میں اویس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چوری،حمزہ روڈ پر اسلم سے13ہزار،گٹ والا کے علاقہ کے اسامہ سے موٹرسائیکل،79گ ب کے وقاص،النور گارڈن کے قریب عمران سے 20ہزار،بابا فرید روڈ پر عثمان سے موٹرسائیکل،مدینہ ٹائون بابر چوک کے قریب انصر سے پرس چھین لیا،گٹ والا کے قریب کاشف جاوید سے ڈیڑھ لاکھ و فون،بھائی والا پھاٹک کے قریب شاہ جہان سے10ہزار،نشاط آباد کے قریب فیصل سے80ہزار،کینال روڈ لائلپور گیلریا کے قریب جاوید سے نقدی،بسم اللہ پارک کے نوید کے گھر سے لاکھوں کے زیورات و نقدی،عبداللہ پور وحید پارک کے اظہر سے20ہزار،ایف ڈی اے سٹی کے عمیر سے ڈیڑھ لاکھ،حمزہ روڈ پر ثاقب سے13ہزار ودیگر وارداتوں میں لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں جڑانوالہ سے ندیم کی جیپ،نیوگارڈن ٹائون کے عامر شہزاد ،محمد غوث نگر کے عرفان،الٰہی آباد کے انیس ،پیپلز کالونی سے شہزاد،66ج ۔ب کے عثمان،محلہ علی پور کے عظیم کارخانہ بازار سے خبیب،قصبہ تاندلہ کے واجد،دانہ منڈی جڑانوالہ سے فیصل،جڑانوالہ روڈ سے شعبان،سٹی سمندری سے اسلم،چباں روڈ سے رحمان،نثار کالونی کے شاہد،الائیڈ ہسپتال سے صغیر،باغ جناح سے غلام حیدر،سول ہسپتال سے اکبر علی،غلام محمد آباد کے اسلم،میر الٰہی ہسپتال سے زاہد،مدینہ ٹائون کے اعجاز،اکبر علی ،سوساں روڈ سے اسد خان،ملک پور کے ساجد ودیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے،پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجو سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
4