ڈاکے عام،آج پھر100وارداتیں،شہریوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج پھر 100مزید مقامات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں’ رکشے چور لے اُڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ اعجاز ٹائون کے رہائشی غلام مصطفی کی بیٹی (ف) کو ملزمان عمران وغیرہ’ روشن والا کے علاقہ 296 رب کے فیاض مسیح کی ہمشیرہ (ک) کو ملزمان سمیر وغیرہ اور ترکھانی کے علاقہ 228 گ ب کے رشید احمد کی بیٹی (آ) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ محلہ محمودآباد میں اتھرے ڈاکوئوں نے نقدی چھیننے کے بعد فیضان کو گولی ما ر کر لہولہان کر دیا، ڈاکوئوں کے موٹرسائیکل سوار جھپٹا گروہ نے سول ہسپتال روڈ پر عامر سہیل سے فون’ لاری اڈا کے باہر علی باقر سے قیمتی فون’ طارق آبادگلی نمبر17 کے قریب انس رزاق سے پرس’ سول ہسپتال کے باہر قیصر منظور سے فون’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) میں شیرخان سے پرس’ سیشن کورٹ کے قریب شاہد سعید سے قیمتی فون’ ضلع کونسل کے قریب شکیل سے فون چھین لیا’ ہجویری ٹائون کے آفتاب احمد سے 30ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ محمود آباد کے قریب عمران سے 25ہزار روپے’ فون’ بولیدی جھگی کے قریب شعیب اختر سے نقدی’ فون’ ہجویری ٹائون کے شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چور لے گئے’ ملت چوک میں اویس شبیر سے نقدی’ فون’ بولیدی جھگی کے قریب مبشر سے فون’ محمودآباد کے قریب فیضان خان سے 12ہزار روپے’ فون’ روضہ پارک کے قریب محمد عثمان سے نقدی’ فون’ سٹی ہائوسنگ کے قریب نورین کے گھر کا صفایا کر دیا’ 1ج ب کے بلال سے نقدی’ فون’ 2ج ب کے رمضان کے گھر سے دو بکرے’ شوگر موڑ پر ثقلین سے نقدی’ فون’ فاروق ٹائون کے منظور قادر سے 40ہزار روپے’ فون’ چک جھمرہ کنڈا خانہ کے قریب توقیر امجد سے ساڑھے تین لاکھ لوٹ لیے’ 160رب کے عرفان کی حویلی سے مویشی’ بٹالہ کالونی کے احمد جمال سے نقدی’ فون’ ملت کالونی کے علی رضا سے نقدی’ طلائی انگوٹھی چھین لی’ ٹی چوک کے ذیشان سے 15ہزار روپے’ فون’ جھال انڈر پاس کے قریب حمدان سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ مخدوم روڈ پر عثمان سے نقدی’ فون’ راجباہ روڈ پر شاہ فیصل سے 6لاکھ لوٹ لیے’ رسالہ روڈ پر یٰسین سے 55ہزار روپے’ فون’ الفلاح بینک کے سامنے اسامہ سے لیپ ٹاپ’ نقدی’ نثار کالونی کے قریب عبدالرئوف سے نقدی’ فون’ 263 رب کے غلام فاروق سے نقدی’ فون’ 261 رب کے ریاست علی سے 15سو روپے’ فون’ 243 رب کے عمر دراز سے 17ہزار روپے’ فون’ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے سلمان اشرف کے گھر سے بجلی کی تاریں چوری’ بھٹو کالونی کے کاشف علی سے 15ہزار روپے’ فون’ باقر محلہ کے فیصل سے 40ہزار روپے’ فون’ گلشن کالونی کے محمد بہادر سے نقدی’ فون’ 215 رب کے عثمان سے 42ہزار روپے’ فون’ 29ج ب کے فرحان سے 67ہزار روپے’ فون’ نڑوالا بنگلہ کے قریب عبدالرشید کے گودام سے لاکھوں کا سامان’ بے نظیر پارک جڑانوالہ کے آصف سے 86ہزار روپے’ فون’ عثمانیہ پارک کے عبدالرحمن سے نقدی’ لیپ ٹاپ’ فون’ 123 گ ب کے مقصود سے 15ہزار روپے’ فون’ کلہار ہائوس کے قریب سعید سے 30ہزار روپے’ فون’ 35 گ ب کے آصف جاوید سے 45ہزار روپے’ فون چھین لیا’ 282 گ ب کے محمد علی کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 376 گ ب کے عصمت اﷲ کے ڈیرہ سے 16مرغے چھین کر لے گئے’ 103 گ ب کے عمر حیات کے گھر کا صفایا کر دیا’ 98 گ ب کے اسحاق سے موٹرسائیکل’ 60 رب کے اشرف سے 20ہزار روپے’ فون’ 409 گ ب کے احسان ریاض سے دو لاکھ’ پنڈی شیخ موسیٰ کے عبید حسین سے سوا لاکھ’ 511 گ ب کے انصر عباس کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 8لاکھ کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ کر لے گئے’ دسوہہ میانی کے عظمت عباس کے ڈیرے سے سولر سسٹم چوری’ 174 گ ب کے عندلیب سے 18ہزار روپے’ چنیوٹ بازار کے باہر ممتاز سے 26ہزار’ ٹالی چوک کے قریب ذیشان سے 60ہزار روپے’ فون’ موٹر مارکیٹ میں لیاقت علی کے گودام سے 70لاکھ کا سامان چوری’ سلیمانیہ کالونی کے عابد سے سوا لاکھ’ طلائی انگوٹھی’ رسول نگر میں نیک محمد کا گھر لوٹ لیا’ ولی پورہ کے شہباز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا’ 218 رب پروکیانوالہ روڈ پر شہزاد کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 219 رب کے علی شہزاد کے گھر کا صفایا کر دیا’ عبداﷲ پور چوک میں امجد علی سے موٹرسائیکل’ پیپلزکالونی کے حافظ عبدالرحمن کی دکان سے بیٹریاں’ کوہستان اڈا کے قریب جواد سے جھپٹا مار کر پرس’ راجباہ روڈ پر سلمان حسن سے فون’ ذیشان غفار سے نقدی’ فون’ حسن پورہ کے بہادر علی سے نقدی’ فون’ الفلاح کوہ نور روڈ پر نبیل گل سے موٹرسائیکل’ 204 چک کینال روڈ پر ایاز احمد سے 5ہزار’ فون چھین لیے’ حسن پورہ کے حسیب کے گھر سے درجن بھر مرغے’ مرغیاں چور لے اُڑے’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔ علاوہ ازیں کچہری روڈ پر حنان شاہد’ لسوڑی شاہ دربار کے باہر ہارون مسیح’ کوہ نور پلازہ سے نبیل گل’ بولیدی جھگی کے منیب امانت’ اکبر چوک سے عمر فاروق’ نشاط آباد کے محمد عزیز’ کلاش مل کے قریب حماد علی’ علامہ اقبال کالونی کے بشارت علی’ مراد کالونی کے عمر دراز’ دکن پارک سے شوکت علی’ انار کلی بازار سے عمران خالد’ 61ج ب کے آصف’ احاطہ کچہری جڑانوالہ سے علی’ 192 گ ب کے اسامہ علی’ لیاقت ٹائون کے حماد حسین’ بی سی ٹاور کے باہر طلحہ’ 218 رب کے محمد امین’ کوٹ خان محمد کے عمر خالد’ مسجد فیضان مدینہ کے باہر سے حافظ شمس الدین’ خیابان کالونی کے حسن رضا اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں