ڈاکے چوریاں عام،مزید87وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر 87وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا’ درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے’ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 5خواتین اور ایک نوجوان کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ باقر محلہ کے نور احمد کی 13سالہ بیٹی (م) کو نامعلوم ، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کی نصرت بی بی کی بیٹی (م) کو ملزمان نصراللہ وغیرہ’ علامہ اقبال کالونی کے ظفر اقبال کی بیٹی (س) کو نامعلوم ، مدینہ ٹائون کے علاقہ نیشنل کالونی کے حنیف کی بیٹی (آ) کو نامعلوم ،چک جھمرہ کے علاقہ 185ر ب کے غلام محمد کی بیٹی (ف) کو ہارون وغیرہ نے اغواء جبکہ تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمد علی ٹائون کے رہائشی عبدالحسیب کا بھتیجا گھر سے ڈیوٹی پرگیا واپس نہ آیا، جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا۔ فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر تاجر صادق سے 3لاکھ ،فون،انا ر کلی بازار میں اعظم منیر اور اس کی اہلیہ سے 46ہزار، گلستان روڈ پر وحید احمدسے 25ہزار ، فون، ڈگلس پورہ کے عرفان سے 16ہزار و فون، امام بارگاہ چوک کے قریب افضال سے نقدی و فون، فوجی چوک کے قریب ذیشان سے 93ہزار و فون، گلبرگ کے حسن رضا سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لی’ مدینہ ٹائون کے انیس سے اڑھائی لاکھ، راجہ روڈ پر ظفر عباس سے جھپٹا مار کر فون، 53ج ب کے یونس سے موٹرسائیکل نقدی، فون، 53ج ب کے محمد وقار سے نقدی و فون، دھنولہ کے قریب شفیق سے نقدی و فون، 24 ج ب کے اویس کی دوکان سے بھاری مالیت کا سامان لوٹ لیا، جھمرہ روڈ پر غلام حسین سے جھپٹا مار کر فون، 188ر ب کے امین طاہر سے نقدی و فون،112ج ب کے ضیاء الحق سے نقدی و فون، 104ج ب کے حبیب کے گھر سے لاکھوں کا سامان، 188ر ب میں محمد حسین کے گھر کا صفایا کر دیا، ڈی گرائونڈکے قریب انعام اللہ سے نقدی و فون، کشمیر پل کے قریب علی احمد سے 56ہزار روپے، 229ج ب کے قمر سے موٹرسائیکل نقدی و فون، 60ج ب کے عبدالرحمن سے 90ہزار 5سو روپے رقم چھین لی، کینال ویلی کے قریب شیخ دانش سے 8ہزار وفون، 283رب کے شکور سے نقدی و فون، ٹیک ٹائون کے بلال کا گھر لوٹ لیا،226ر ب کے طاہر سے 27ہزار روپے، محمد نگر کے قریب محمد حسین سے نقدی وفون، 225ر ب کے گلزار کاشف سے 20ہزار روپے کے جانور،243ر ب کے مختار حسین کا گھر لوٹ لیا، 52ج ب کے صاحب جاوید سے 20ہزار و فون لوٹ لیا، شالیمار ٹائون کے قریب عدنان سے نقدی و فون، اللہ ہو والی بستی کے قریب الیاس سے 13ہزار و فون، 22گ ب کے شہروز سے نقدی و فون، 22گ ب کے شہروز سے نقدی’ فون’ 22 گ ب کے حسان احمد سے نقدی وفون، 22 گ ب کے مختار سے نقدی، 276گ ب کے صدام حسین سے موٹر سائیکل، 151ر ب کے عمران سے نقدی وفون، 412گ ب کے جعفر علی سے 3لاکھ 60ہزار روپے وفون، 403گ ب کے ناصر علی کے ڈیرہ سے دولاکھ 30ہزار کے جانور، 411گ ب کے غلام مصطفی سے 68ہزار وفون، 392گ ب کے صفدر کے ڈیرہ سے مویشی’ 593گ ب شہزاد کے گھر سے 4بکرے، 544ر ب کے عادل سے 70ہزار، 550گ ب کے سلیم کے گھر سے بکرے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں لوٹ لیے گئے۔ علاوہ ازیں منشی محلہ سے علی افضل کی کار، جیل روڈ سے عاصم ، لاری اڈا سے عطائے عباس، اسٹیٹ بنک کے قریب دانیال، سیشن کورٹ سے بلال، خدمت مرکز لاری اڈاسے عبدالغفور ، کچہری بازار سے نعمان، ضلع کچہری سے اعجاز’ شہباز علی، گول بھوآنہ بازار سے اکرم طاہر، سیف آباد کے زبیر، گلستان کالونی سے رضوان، شمس آباد کے نایاب حسین، گھونہ کے حق نواز’ نشاط آباد کے طیب علی’ جلوی مارکیٹ سے وقاص اشرف، 271ج ب کے آصف،الٰہی آباد کے نصیر اللہ، 225ر ب کے مزمل، علامہ اقبال کالونی سے نعمان ، محمد ندیم، 74ج ب کے اختر حسین ، سدھار سے گل زمان، 76گ ب کے ارشد، 363گ ب کے زاہد اقبال اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اُڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں