ڈاکے چوریاں عام،مزید90وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو اور چور بے لگام، آج پھر مزید90وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین لئے’ موٹر سائیکل چور متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے جبکہ اوباش افراد سبز باغ دکھا کر فرسٹ ایئر طالبہ سمیت 5لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے رہائشی شفاقت نے بتایا کہ اس کی بیٹی(ف) فرسٹ ایئر کا پیپر دینے گئی واپس نہ آئی، کھڑیانوالہ کے علاقہ193ر ب کی سلمیٰ کی بیٹی (الف) کو ملزمان عدیل وغیرہ، رضا آباد کے علاقہ اناسی موڑ کے احمد کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے لیاقت کی بیٹی (ف) کو نامعلوم، جڑانوالہ روڈ کے عمر حیات کی بیٹی(ع) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا جبکہ لاری اڈا کے قریب جاوید سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور زیورات،سرینا ہوٹل کے قریب سبحان سے35ہزار و فون، گمٹی چوک کے قریب فیصل سے نقدی و فون، کمال آباد بیس لائن کے قریب احسن سے فون چھین لیا’ علی کالونی کی غلام فاطمہ سے بیگ چھین لیا، 65گ ب کے ذاکر حسین سے 75ہزارو فون، 64گ ب کے ذوالفقار علی سے48ہزار و فون،122گ ب کے لیاقت علی سے نقدی و فون چھین لیا،630گ ب کے عامر رضا کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری ہو گئے،38گ ب کے کاشف سے نقدی و فون، 356گ ب کے حق نواز سے موٹر سائیکل، 560گ ب کے عبدالرزاق سے اڑھائی لاکھ و فون، 625گ ب کے عبدالغفار سے 39ہزار و فون، 266ر ب کے شکیل کے گھر سے2بکرے، 205ر ب کے رضوان سے 5ہزار و فون، 266ر ب کے قریب عبیداللہ سے جھپٹا مار کر فون، 102ر ب کے صدیق سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون،76ر ب کے سیف اللہ سے موٹر سائیکل،73ر ب کے سجاد سے 80ہزار و فون، 150ر ب کے رضوان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی و سامان چوری، 93ر ب کے آصف سے10ہزار و فون،71ر ب کے ابرار سے 65ہزار روپے’ طلائی انگوٹھی، 425گ ب کے احمد یار کی حویلی سے مویشی،427گ ب کے زاہد سے نقدی و فون، 425گ ب کے خرم سے نقدی و فون، 207گ ب کے اللہ دتہ سے نقدی و فون، غازی چوک کے قریب عبدالرحمن سے 75ہزار وفون،آدم چوک کے حامد رضا سے ساڑھے چار لاکھ چھین لیے، جھال چوک کے قریب وسیم سے2لاکھ اور بیگ چھین لیا’جڑانوالہ روڈ پر فیصل سے نقدی و فون، کوہ نور پلازہ کے قریب فراز سے جھپٹا مار کر فون،ایڈن گارڈن کے قریب ولید انور کی اہلیہ سے زیورات و پرس، اتفاق کمرشل کے قریب علی سے 80ہزار و فون، لبرٹی مارکیٹ کے قریب منیر احمد سے نقدی و فون، 204ر ب کے اسامہ اقبال سے76ہزار و فون،153ر ب کے شہزاد سے نقدی و فون، جھمرہ سٹی کے قریب ناصر محمود سے موٹر سائیکل و فون،113ج ب کے اختر کے ڈیرہ سے مویشی ،منصور آباد کے سرفراز سے فون، نور فاطمہ کے قریب مظہر سے نقدی و فون، گلشن رفیق کالونی کے وسیم سے20ہزار و فون، چوہدری پارک کے قریب زوہیب سے 10لاکھ چھین لیے،مجاہد فارمیسی کے قریب عثمان سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے، گیلانی چوک کے قریب عمران سے15ہزار و فون، 242ر ب کے شہباز کے ڈیرہ سے مویشی چوری،243ر ب کے رمضان کے گھر سے2بکرے، 66ج ب کے قریب طلحہ سے 5ہزار و فون،67ج ب کے زبیر سے16ہزار و فون چھین لیا’ 245ر ب کے افضل سے پونے دو لاکھ لوٹ لئے، 263ر ب کے افتخار کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، منصور ملنگی روڈ پر خالق سے موٹر سائیکل نقدی و فون، خانوآنہ بائی پاس کے قریب ذیشان سے 10ہزار و فون، ٹول ٹیکس روڈ پر ندیم کے گودام سے سامان چوری، 76گ ب کے احسن سے موٹر سائیکل نقدی و فون، خانوآنہ بائی پاس روڈ پر نور محمد سے53ہزار و فون،454گ ب کے آصف سے نقدی و فون، 556گ ب کے شعبان کا گھر لوٹ لیا’ 368گ ب کے عمران سے نقدی و فون، 171گ ب کے احمد مختار سے نقدی و فون،489گ ب کے خالد محمود سے فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا ، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی روڈ سے اشرف، کچہری بازار سے نجیب اللہ، تحصیل والی مسجد سے الیاس،ضلع کچہری سے عابد،کوثر آباد سے ناظم علی، سول ہسپتال سے عبدالرزاق، محمد رمضان،236گ ب کے رفیق،79گ ب کے امجد،حمزہ آکسفورڈ سکول سے ناصر، مانانوالہ کے احسن، بھائی والا کے عامر، نلکہ کوہالہ سے علی رضا، ڈی گرائونڈ سے زاہد بشیر، راقب علی، کوہ نور سٹی سے حسنین، حسن پورہ کے نعیم ارشد، 144 ر ب کے اصغر علی، 41 ج ب کے منور حسین، عاصم ٹائون کے عبدالرحمن،269ر ب کے جمیل، نور پورہ کے عظیم،542گ ب کے غلام فرید،356گ ب کے نقاش اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں