ڈبلیو ٹی اے فائنل میں سبالینکا کو اپ سیٹ شکست

ریاض(سپورٹس نیوز)ڈبلیو ٹی اے ٹینس فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا کو ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔قازقستان کی ریباکینا نے فائنل میں اسٹریٹ سیٹس میں 3ـ6 اور 6ـ7 سے ارینا سبالنکا کو ہرایا اور ڈبلیو ڈی اے ٹینس میں ریکارڈ انعامی رقم حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ریباکینا کو ویمن ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز ملی، اس سے قبل ویمن ٹینس کی سب سے بڑی انعامی رقم ارینا سبالنکا کو ملی تھی۔آرینا سبالنکا کو یو ایس اوپن جیتنے پر 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔ایلینا ریباکینا نے اس حوالے سے کہا کہ میرے لیے یہ شاندار ہفتہ رہا ہے لیکن مجھے اس نتیجے کی توقع نہیں تھی۔اپ سیٹ شکست کے بعد ارینا سبالنکا آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ ایلینا ایک اچھی پلیئر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں