ڈجکوٹ سے طالبہ اغوا

ڈجکوٹ (نامہ نگار) نہم کلاس کی طالبہ اغوا، مقدمہ درج ۔ ڈجکوٹ کے نواحی گائوں چک نمبر 261ر،ب بھاگووالی کے رہائشی غریب کسان عبدالغفار کی 14سالہ بیٹی (م) گھر سے نزدیکی حویلی میں جانے لگی تو ملزمان محمد فیصل ولد اقبال آرائیں و دیگر زبردستی (م) کو سفید رنگ کے کیری ڈبے میں بٹھا کر فرار ہوگئے، کئی دن تک غریب باپ چوہدریوں کے ڈیروں پر گڑگڑاتا رہا اور بااثر ملزمان کے ڈر سے تھانے نہ جاسکا۔ تاہم بچی واپس نہ کی گئی تو بیچارے کسان نے تھانہ ڈجکوٹ میں درخواست گزاری، پولیس تھانہ ڈجکوٹ نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں