ڈجکوٹ(نامہ نگار)ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن، انتظامیہ رمضان بازار کی دوڑیں لگ گئیں رات کے اندھیرے میں گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ڈجکوٹ کے فٹبال گرائونڈ میں خواتین کیلئے الگ فری آٹا پوائنٹ قائم کر دیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیلی بزنس رپورٹ میں ڈجکوٹ میں بھگدڑ ،دھکم پیل ،خواتین زخمی اور انتظامیہ کی نااہلی بارے مفصل نیوز شائع ہوئی تھی جس پر انتظامیہ متحرک ہوگئی اور ایمرجنسی میں نیا پوائنٹ قائم کر دیا اور خواتین بآسانی آٹا حاصل کر رہی ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈیلی بزنس رپورٹ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
31