ڈجکوٹ میں ڈاکو بے لگام’ شہری پریشان

ڈجکوٹ( نامہ نگار ) ڈجکوٹ میں ڈاکو بے لگام ہوگئے ،تاجر طبقہ انتہائی پریشان ، روزانہ لرزہ خیز وارداتیں ،تفصیل کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ علاقہ غیر بن چکا ہے ڈاکو اسقدر بے خوف ہوچکے ہیں کہ آخری تین بڑی وارداتیں تھانہ سے چند قدم کے فاصلے پر اور مصروف ترین بازاروں میں ہوئی ہیں تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے سردار بیٹری ہائوس سے گن پوائنٹ پر 30ہزار روپے ، زین بیکری سے 90ہزار روپے جبکہ مبین جنرل سٹور سے ساڑھے چار لاکھ روپے اور گاہک سے آئی فون چھین لیا۔ علاوہ ازیں ڈیلی کی بنیاد پر لاتعداد وارداتیں ہورہی ہیں جن کو رپورٹ نہیں کیا جارہا جبکہ درج بالا تینوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے تاہم پولیس کسی بھی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے شہریوں نے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں