ڈجکوٹ(نامہ نگار)جماعت اسلامی ڈجکوٹ 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کی کال کردی تاجر برادری نے مکمل حمایت کردی، جان لیوا بجلی کے بلوں کے خلاف ڈجکوٹ کی عوام بھی احتجاج پر اتر آئی ہے اور 2 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کے حوالے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔پریس کانفرنس میں شیخ عمیر احمد امیر جماعت اسلامی پی پی 106,ڈجکوٹ کے امیر ڈاکٹر محمد خالد ،انجمن تاجران ڈجکوٹ کے صدر رانا وسیم نثار ،منیر اوپل نائب صدر انجمن تاجران ڈجکوٹ، ،میاں عبدالجبار ،ملک فیاض محمود ،ذیشان بٹ ،میاں خالد ،حافظ منیب ،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر را عمران ،موبال ایسوسی ایشن کے صدر اویس گل ، ،یاسر کھارا ایڈووکیٹ ، ،شیخ عمر مختار و دیگر موجود تھے ۔ ڈجکوٹ کی تاجر برادری نے ہڑتال کی مکمل حمایت کی ۔انشا اللہ ڈجکوٹ میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال ہوگی اور بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کے خاتمہ اور یونٹ ریٹ کم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا
33