56

ڈرائیور کونیند آنے سے کیری ڈبہ درخت سے ٹکر اگیا

جھنگ (نامہ نگار)جھنگ روڈسلطان لیہ روڈ پر اڈا بلوچ آباد کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ درخت سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دوزخمی دم توڑ گئے ۔ریسکو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ، حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو 18 ہزاری منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمی جانبر نہ ہوسکے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جھنگ کیری ڈبہ میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ، جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال میں موجود ہیں ۔ریسکیو کے مطابق کیری ڈبہ کے مسافر اسلام آباد سے کوٹ ادو جارہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں