54

ڈرائیور کو نیند آنے سے تیز رفتار بس الٹ گئی

احمد پورشرقیہ(نامہ نگار)احمد پور شرقیہ میں تیز رفتار بس الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔مسافر بس کو افسوسناک حادثہ احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں پر بس مسافروں کو لے کر جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں15مسافر زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں