64

ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا ریکارڈ

لاہور (بیوروچیف)پنجاب کے تمام اضلاع کے تمام علاقوں میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا سلسلہ برق رفتاری سے جاری ہے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج دوپہر تین بجے تک 01 لاکھ 12 ہزار سے زائد نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گیے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گذشتہ 02 ہفتوں کے دوران 17 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ان میں لرننگ ، ریگولر ، تجدید اور انٹرنیشنل تمام لائسنس شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے سربراہ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اب ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لئے نئے آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خصوصی سہولت ، شہری اپنے موبائل سے ہی اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں