56

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے 3روز کا ریلیف

لاہور (بیوروچیف)پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے3روز کی نرمی کر دی گئی ۔ نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس میں جاری ہونے والا ٹوکن پاس ہونے پر تین دن تک چالان نہیں ہوگا لیکن ٹوکن پرتین دن بعد لائسنس نہ بنا تو چالان ہو گا۔نگراں وزیرِ اعلی محسن نقوی نے لائسنس کا حصول جلد اور تیز بنانے کی ہدایات بھی کی ہیں۔وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ جن شہریوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے درخواست دینے کا ٹوکن موجود ہو گا ان کا تین روز تک سڑک پر چالان نہیں کیا جائے گا۔ بہت سے شہریوں نے انہین شکایت کی تھی کہ دن بھر انتظار کرنے کے بعد بھی لائسنس بنوانے کے لئے باری نہیں آ رہی اور سڑک پر پولیس چالان کر دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں