37

ڈرائیونگ لائسنس سنٹرمیں 24/7 ٹیسٹ کی سہولت میسر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر چیف ٹریفک آفیسر نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اہم عوامی منصوبے پر عمل درآمد کرادیا’عوام الناس کی سہولت کیلئے اب فیصل آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت حاصل کی جاسکے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کا ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر پیپلز کالونی 24/7 کام کرے گا۔ شہری ٹیسٹ سنٹر سے اپوائنٹمنٹ لے کر چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں۔ اس کیساتھ ساتھ ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، رینیوئل، ڈوپلیکیٹ، آوٹ ڈسٹرکٹ رینیوئل اور انٹر نیشنل لائسنس کے پراسس کیلئے شہری ڈرائیونگ لائسنس بلاک سی ٹی او آفس میں24/7 تشریف لا سکتے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس بلاک کا سٹاف چوبیس گھنٹے عوامی خدمت کیلئے خدمات سر انجام دے گا۔یہ سینٹر اتوار کے روز بھی کام کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں