ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کو شفاف بنانے کیلئے جدید اقدامات مکمل

لاہور (بیوروچیف) ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے عمل کو شفاف بنانے اور سفارشی کلچر و کرپشن کے خاتمے کیلئے جدید اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق ڈرائیو نگ ٹیسٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ گاڑیوں کی خریداری آخری مراحل میں ہے۔حکام کے مطابق 44آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ گاڑیاں خریدی جا چکی ہیں جو آئندہ ہفتے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی۔ ابتدا میں گاڑیوں کی تعداد کم رکھی گئی تھی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 44کر دیا گیا۔ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ہر گاڑی کی خریداری پر تقریبا 48لاکھ روپے خرچ آئے ہیں جبکہ دیگر آلات کی تنصیب پر 4 سے 5 لاکھ روپے تک اضافی اخراجات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ وہیکل کے حتمی ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان جدید گاڑیوں میں سینسرز، کیمرے اور بائیومیٹرک مشینیں نصب کی جائیں گی تاکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو مکمل طور پر خودکار اور شفاف بنایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ اب روایتی مینول ٹریک کے بجائے جی پی ایس بیسڈ ٹریک پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لیے جائیں گے جس سے انسانی مداخلت کم ہوگی اور ٹیسٹ کا نظام زیادہ مثر بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں