ڈرائی پورٹ سے چوری ہونیوالا اڑھائی کروڑ مالیت کے کپڑے سے لوڈ کنٹینر برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او چک جھمرہ انسپکٹر منصور صادق نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرائی پورٹ سے چوری ہونیوا لا اڑھائی کروڑ مالیت کے کپڑا سے لوڈ کنٹینر برآمد’ چور کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ بھائی والا کے قریب ڈرائی پورٹ سے مقامی تاجر طاہر حسین نے اڑھائی کروڑ مالیت کا کپڑا سے لوڈ کنٹینر ڈرائی پورٹ بھجوایا تو جہاں پر چوروں کا گروہ کپڑا سے لوڈ کنٹینر لے اُڑا۔ سی پی او نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ٹائون اور ایس ایچ او کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کر کے مال برآمد کرنے کا حکم دیا تو ایس پی مدینہ ٹائون کی سربراہی میں ایس ایچ او نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے کنٹینر چوری کرنے والے مرکزی ملزم کو حراست میں لیکر اڑھائی کروڑ روپے مالیت کپڑے سے لوڈ کنٹینر برآمد کر کے بازپرس شروع کر دی۔ پکڑے جانیوالے چور کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں