ڈرائی کلینر شاپ میں آتشزدگی

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ ریسکیو2 112 ا ہلکارو ں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائی کلینر شاپ میں لگنے والی آگ پر قابو پا کر قریبی دکانوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا،اہل علاقہ کا خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 جڑانو ا لہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ سٹی کی حدود 240 موڑ سٹاپ پر واقع امرتسر ڈرائی کلینر شاپ میں آگ لگ گئی ہے اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر بر وقت پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا کر قریبی دکانو ں کو بڑی تباہی سے بچا لیا جس پر اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں