54

ڈرائی کلین دکان کی آڑ میں منشیات فروشی کرنیوالا دھوبی قتل

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)دوستوں میں چپقلش کے باعث جھگڑے کے دوران دھوبی فائر لگنے سے قتل ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ میں مدرسہ سٹاپ کے قریب محمد علی عرف منی ملک ولد محمد اقبال سکنہ 66دھاندرہ نے ڈرائی کلینرز کی دوکان بنائی ہوئی تھی جس میں منشیات فروشی کا کاروبار کر رہا تھا رات گئے دوست کے ساتھ منشیات لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تو نا معلوم دوست فائر مار کر فرار ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں