کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ محبت پر یقین رکھتی ہیں اور ڈراموں میں اپنے کردار کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے بھرپور اور محنت کرتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک جتنا بھی کام کیا اسے شائقین نے بہت پسند کیا کسی آرٹسٹ کے ساتھ کبھی بدتمیزی نہیں کی، سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تنقید کرنے والوں کو کبھی کھری کھری نہیں سناتیں بلکہ اپنے کام رکھتی ہوں کیونکہ تنقید کا جواب دینے سے معاملات بگڑتے ہیں۔



