ڈرامہ سیریل تیرے بن سے بہت شہرت ملی’ وہاج علی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار وہاج علی نے شہرت ملنے کے بعد ان کے اندر آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتا دیا۔وہاج علی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ٹاپ ٹرینڈنگ اسٹارز میں سے ایک ہیں، دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔اداکار کو سال 2023 میں نشر ہونے والی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلتیرے بنکی وجہ سے بہت شہرت ملی، اس ڈرامے میں وہاج کے ساتھ خوبرو اداکارہ یمنی زیدی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یمنی زیدی اور وہاج علی کی آن اسکرین جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا وہاج علی نے کہا کہ شہرت سے زیادہ تبدیلی نہیں آئی ہے لیکن اب ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔، میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھے مداحوں کی جانب سے جو محبت مل رہی ہے، میں اس کے بدلے میں انہیں بہترین پراجیکٹس دوں۔اداکار نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ میں اپنے کام کے علاوہ، زندگی کے دیگر معاملات میں اب بھی سست ہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں